Saturday, April 27, 2019

کپتان سرفراز احمد کا پہلے وارم اپ میچ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کینٹ کیخلاف پہلے وارم اپ میچ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، فخرزمان، بابراعظم، حارث سہیل، شعیب ملک، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے برطانیہ میں موجود ہے اور 8 مئی سے شروع ہونے والی سیریز سے پہلے تین وارم اپ میچ کھیلے گی جن میں سے پہلا میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2W8a6AV

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times