
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق قابض فوج نے گزشتہ رات پلواما کا محاصرہ کر کے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا، بھارتی اہلکاروں نے لوگوں کو گھروں میں محصورکردیا۔
نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ بھارتی فورسزنے بارہ مولا کے محاصرے کتے دوران گھرگھر تلاشی لی، توڑپھوڑ اور خواتین سے بدتمیزی بھی کی گئی۔
کشمیری میڈیا سروس کے مطابق ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن میں متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرکے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور انہیں نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NJJJP5
0 comments: