Tuesday, June 30, 2020

ایران کے دارالحکومت تہران کا اسپتال زور دار دھماکے سے گونج اٹھا، 19 افراد جاں بحق

ایران کے دارالحکومت تہران کا اسپتال زور دار دھماکہ
تہران کے کلینک میں دھماکہ انیس افراد کی جان لے گیا، جبکہ چودہ افراد زخمی ہوئے،اسپتال میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ آگ کے شعلے دور دور تک دیکھے گئے۔

ایران کے دارالحکومت تہران کا اسپتال زور دار دھماکے سے گونج اٹھا،دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔۔ دھماکے میں چودہ افراد زخمی بھی ہوئے۔زخمیوں میں سے سات کو علاج معالجے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ،،جبکہ دیگر سات زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

تہران کے فائربریگیڈ انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ پانچ منزلہ عمارت کی دوسری منزل پر پیش آیا،۔ آگ آکسیجن کے سلنڈر سے ہونے والے دھماکے کے باعث لگی، تاہم آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ آگ کے شعلے دور دور تک دیکھے گئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2D0YMlv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times