Monday, June 8, 2020

اب کورونا ٹیسٹ رپورٹ چند منٹوں میں حاصل کریں، عوام کیلئے اہم سہولت متعارف

فاطمہ جناح اسپتال میں کورونا کی تشخیص کیلئےجدید مشینری کا افتتاح کردیا گیا ہے
بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں فاطمہ جناح اسپتال میں کورونا کی تشخیص کیلئےجدید مشینری کا افتتاح کردیا گیا، جس سے اب کورونا ٹیسٹ رپورٹ 10منٹ میں حاصل ہوسکے گی۔

کوئٹہ میں فاطمہ جناح اسپتال میں کورونا کی تشخیص کیلئےجدید مشینری کا افتتاح کردیا گیا ، جدید مشینری کا افتتاح سیکریٹری صحت دوستین جمالدینی نے کیا۔

سیکریٹری صحت بلوچستان دوستین جمالدینی نے کہا کہ جدید مشینری سے کورونا ٹیسٹ رپورٹ10منٹ میں حاصل ہوسکےگی، جو پہلے کوئٹہ میں نہیں ہوتے تھیں ،اس سے قبل ٹیسٹ لاہور اور اسلام آباد سے ہوتا تھا۔

انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ علامات کی صورت میں ہسپتال آئیں اکثر مریض ہسپتال اس وقت آتے ہیں جب ان کی حالت بگڑ چکی ہوتی ہے۔

سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ کورونا کے مریضوں کی تعدادت شویشناک حدتک بڑھ رہی ہے ، کورونا نیا وائرس ہے اس حوالے سے دنیا بھر میں سہولیات کی کمی ہے ، ہماری کوشش ہے کہ نئے ڈاکٹرز کی تعیناتی جلد کر سکیں ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30lboNG

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times