Saturday, June 27, 2020

اسلام آباد کے علاقے سیل کرنے سے کورونا کیسز میں آگئی کمی، سیکٹر جی نائن ٹو اور تھری ڈی سیل

 اسلام آباد کی انتظامیہ نے سیکٹر جی نائن 2 اور جی نائن 3 کو ڈی سیل کر دیا ہے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے سیکٹر جی نائن 2 اور جی نائن 3 کو ڈی سیل کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ جی نائن کے کمرشل علاقوں اورمرکز کو پیر کے روز ڈی سیل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 14 روز کے اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کیسز میں 78 فیصد کمی ہوئی ہے تاہم علاقےکی کڑی مانیٹرنگ جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مزید 4 رہائشی سب سیکٹرز کو سیل کردیا گیا تھا۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد کےجی سکس ون، ٹو،جی سیون اور جی ٹین فور کو سیل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہریوں کو اشیائےخوردونوش اور ضروری اشیا کو رکھنےکی ہدایت کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہےکہ کریانہ، میڈیکل اسٹور، بیکری اوردودھ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد کے آئی ایٹ کے سیکٹر 3 اور 4 جبکہ آئی ٹین کے سیکٹر ون اور ٹو کو سیل کر دیا گیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YFDz8S

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times