Saturday, June 27, 2020

شہباز شریف میں کورونا کی تشخیص کے باعث اے پی سی کانفرنس تاخیر کا شکار

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس تاخیر کا شکار ہوگئی
اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس تاخیر کا شکار ہوگئی، جس کی وجہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے اے پی سی کیلئے کچھ روز کی مہلت مانگ لی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری تھیں اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج اے پی سی بلانا چاہتے تھے لیکن اب اس میں تاخیر کی خبر آگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف میں کورونا وائرس کی تشخیص کی وجہ سے کانفرنس میں شرکت کیلئے کچھ روز کی مہلت مانگ لی ہے، اس حوالے سے شہباز شریف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ کچھ روز میں کورونا کا ٹیسٹ کروائیں گے جس کے بعد اے پی سی بلائی جائے۔

شہباز شریف کی معذرت کے بعد اب اپوزیشن پارٹیز کی اے پی سی آئندہ ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے، بلاول بھٹو زرداری آج ویڈیو لنک کے ذریعے سیاسی رہنماؤں سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ib9O7N

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times