Tuesday, June 23, 2020

روس نے امیر طبقے پر ٹیکس میں اضافہ کر دیا

روسی صدر ولادی میر پیوٹن
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کورونا وائرس کے باعث امیر طبقے پر ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے۔

ولادی میر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ زیادہ کمانے والے شہریوں پر ٹیکس میں2 فیصد کا اضافہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یکم جنوری سےکمائی پرٹیکس کی شرح 13 سے 15 فیصد ہو جائے گی اور سالانہ 73000 ڈالر سے زائد کمائی والے افراد پر اس ٹیکس کا اطلاق ہوگا۔

بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق بیس سال قبل روسی صدر نے خود اس ٹیکس کا نفاذ کیا تھا جسے اب تبدیل کیا گیا ہے۔

الیکشن سے قبل امیر طبقے پر ٹیکس لگا کر روسی صدر نے ووٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے کیونکہ روس میں غریب طبقےکی اکثریت امیروں کے خلاف ٹیکس میں اضافہ چاہتی ہے۔

خیال رہے کہ روس میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 8 ہزار 3 سو سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ گئی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 93 لاکھ 53 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 50 لاکھ 41 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 57 ہزار 911 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکہ میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 24 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2B5j2Bx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times