Sunday, June 7, 2020

اوگرا نے رواں ماہ میں عوام کو دیدیا تحفہ، خوشخبری آگئی

اوگرا نے رواں ماہ یعنی جون کے لیے ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی ہے
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں ماہ یعنی جون کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.48 ڈالر فی یونٹ کی کمی کر دی۔

ایل این جی کی نئی قیمت سے متعلق اوگر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق جون کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.48 ڈالر فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.38 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 6.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کم کر کے نئی قیمت 6.27 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2A88y3S

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times