
اطلاعات و نشریات کے وزیر چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت انصاف کی فراہمی، معیشت کی بحالی اورتعلیم اورصحت کے شعبوں میں اصلاحات متعارف کرانے کیلئے پُرعزم ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں وکلاء کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی بروقت فراہمی انقلابی قدم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کا تہیہ کر رکھا ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ سانحہ ساہیوال پر وزیراعظم حق اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی انصاف سے معاشرے میں امن، خوشحالی، تبدیلی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت وکلاء برادری کو درپیش مسائل کے حل میں اپن کردارادا کریگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HnMEwE
0 comments: