Friday, June 26, 2020

حج کی اجازت نہ ملنے کے بعد عازمین حج کو رقوم واپس کرنے کا فیصلہ

عازمین حج کو رقوم واپس کرنے کا فیصلہ
سعودی حکومت کی جانب سے بیرون ملک کے عازمین کو حج کی اجازت نہ دینے کے بعد پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے عازمین کو رقوم کی واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ درخواست گزاروں کو رقوم کی واپسی 2 جولائی سے شروع ہوگی اور رقوم کی واپسی ملک بھر کے نامزد بینکوں سے ہوگی۔ تمام درخواست گزاروں کو بذریعہ SMS اطلاع دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس: حاجیوں سے متعلق بڑا فیصلہ، سعودی وزارت حج نے اہم بیان جاری کردیا، جانیے تفصیلات

ترجمان کے مطابق حج واجبات کی نقد واپسی کیلئے درخواست گزار کا خود بینک آنا لازم ہوگا اور کسی مشکل میں 0519208465 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZcZB1U

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times