Thursday, June 11, 2020

سعودی حکومت نے کورونا کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کونسی اہم چیز عوام کو فراہم کردی؟ خوشخبری جانئے

سعودی حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اہم قدم اٹھالیا ہے
سعودی حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت کے عملے کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ خصوصی ہیلمٹ فراہم کیے گئے ہیں جس سے پانچ میٹر کی دوری سے انسان کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کیا جاسکتا ہے۔

سعودی عرب کے مشرقی ریجن میں بلدیہ کی جانب سے کورونا احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مزید پیش رفت کرتے ہوئے اہلکاروں کو خصوصی ہیلمٹس فراہم کیے گئے ہیں جو لوگوں کے جسمانی درجہ حرارت کو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے مشرقی ریجن کی بلدیہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ریجن میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اہلکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ خصوصی ہیلمٹ فراہم کیے گئے ہیں جن کے ذریعے 5 میٹر کی دوری سے کسی بھی شخص کا جسمانی درجہ حرارت نوٹ کیا جاسکتا ہے۔

بلدیہ کا کہنا ہے کہ اسمارٹ ہیلمٹ کے ذریعے ایک منٹ میں 200 افراد کا درجہ حرارت نوٹ کیا جا سکتا ہے۔ بلدیہ نے ہیلمٹ بردار یونٹس کو مختلف مارکیٹوں اور تجارتی مراکز میں تعینات کیا ہے جہاں لوگوں کی آمدرفت زیادہ ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ مشرقی ریجن میں سب سے پہلے ڈرون کے ذریعے لوگوں کے جسمانی درجہ حرارت کو نوٹ کرنے کا آغاز کیا گیا تھا جس کے بعد اس طریقے کو دیگر شہروں میں بھی شروع کیا گیا ہے۔

کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدایبر کے بارے میں وزارت صحت نے تجارتی مراکز کو اس امر کا پابند کیا ہے کہ کسی بھی شخص جس کا جسمانی درجہ حرارت 38 ڈگری سے زائد ہو اسے مرکز میں جانے نہ دیا جائے اور ایسے افراد جنہیں بخار ہو اگر وہ زبردستی مارکیٹس میں جانا چاہیں تو ان کے بارے میں فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30zRbUv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times