Saturday, June 6, 2020

میں غریبوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں: شاہد آفریدی

اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی
اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میری انسانی خدمات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے دورہ کے موقع پر اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ لوگوں کی خدمت کا سفر گزشتہ 3 ماہ سے جاری ہے تاہم میری انسانی خدمات کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، میں غریبوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بلوچستان میں کرکٹ کا ٹیلنٹ بھی موجود ہے، کرکٹ کے حوالے سے بھی بلوچستان کے لیے حاضر ہوں، یہاں سے جو ٹیلنٹ نکلے گا انہیں اپنے ساتھ کراچی لے کر جاؤں گا، کرکٹ کے ساتھ بچوں کی تعلیم بھی مکمل کرواؤں گا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2MwAhy1

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times