Friday, February 1, 2019

میڈیکل بورڈ کی نواز شریف کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش

میڈیکل بورڈ کی نواز شریف کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش
میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش پر مبنی رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوادی ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔ان کے طبی معائنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے امراض قلب کے ماہرین پر مشتمل خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔ جس نے 30 جنوری کو دو گھنٹے تک کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا۔

میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا بلڈ پریشر، ای سی جی اور خون کے نمونے حاصل کیے جبکہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے میڈیکل بورڈ کو نواز شریف کی دل کی بیماری سے متعلق ہسٹری پر بریفنگ دی تھی۔

میڈیکل بورڈ نے جیل میں نواز شریف کا معائنہ کرنے اور میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں رپورٹ مرتب کر کے محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوادی ہے جس میں انہیں جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Si3MrD

0 comments:

Popular Posts Khyber Times