Friday, June 19, 2020

یورپ کورونا سےمتاثرین کی بڑی سطع پر مدد کرے گا

 یورپی یونین کے اتحاد میں ایک تاریخی سنگ میل
یورپی رہنمائوں کے اہم اجلاس میں کورونا وائرس سے متاثرہ بلاک کی معاشی بحالی بارے اقدامات پر غور کیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے رہنمائوں میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین اپنی 63 سالہ تاریخ میں بدترین کساد بازاری سے گزر رہی ہے اور رکن ملکوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ…

آج (جمعہ) کو شروع ہونے والے ورچوئل اجلاس کے لیے یورپی کمیشن کے سربراہ ارسلا وون ڈر لیئن نے معاشی بحالی کی750 ارب یورو (840 ارب ڈالر) کے پیکج کی تجویز دی ہے، اگر اس تجویز کو مان لیا جاتا ہے تو یہ یورپی یونین کے اتحاد میں ایک تاریخی سنگ میل ہوگا۔

اس معاشی پیکج میں سے 500 ارب یورو گرانٹ کی شکل میں ہوگا جبکہ 250 ارب یورو قرضوں کی شکل میں یورپی یونین کے ممالک کو دیے جائیں گے تاکہ خطے کی معیشت کو جلد بحال کیا جا سکے، تاہم ہالینڈ، سویڈن، ڈنمارک اور آسٹریا کی جانب سے اس تجویز کو شدید مخالفت کا سامنا ہے جنہوں نے یہ عہد کیا ہے کہ وہ گرمیوں کے آخر تک اخراجات پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔

جرمنی کے ایک حکومتی عہدے دار نے کہا ہے کہ یہ بات واضح ہے کہ ہم اجلاس میں کوئی ضروری معاہدے تسلیم نہیں کریں گے،

ان کا کہنا تھا کہ ہم مشکلات سے آگاہ ہیں، یہ بہت اہم کام ہوگا۔واضح رہے کہ جرمنی یکم جولائی سے یورپی یونین کی صدارت سنبھال لے گا اور مذاکرات کو آگے لے کر چلے گا۔ایک فرانسیسی ذریعے نے اس اجلاس کو وارم اپ راؤنڈ قرار دیا ہے جو جولائی میں ہونے والے یورپی رہنماؤں کے سمجھوتے سے قبل کے حالات کو جانچنے کے لیے ہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dfUd30

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times