Wednesday, June 3, 2020

ملک بھر میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 85 ہزار 264 ہو گئی جبکہ 30,128 مریض صحتیاب

 کورونا وائرس
کورونا وائرس کی وبا روز بروز پھیلتی جارہی ہے ملک بھر میں اس وائرس کے 4 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 85 ہزار 264 ہوگئی جب کہ اس وائرس سے تاحال 1,770 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17 ہزار 370 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 5 لاکھ 95 ہزار 334 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مزید ہزاروں کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 85 ہزار 264 ہو گئی۔

کورونا کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں مصدقہ مریضوں کی تعداد 32 ہزار 910 تک پہنچ چکی ہے۔ پنجاب میں 31,104، خیبر پختونخوا میں 11 ہزار 373، بلوچستان میں 5,224، اسلام آباد میں 3,544، گلگت بلتستان 824 اور آزاد کشمیر میں 285 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے اس وائرس کے سبب اب تک ایک ہزار 770 افراد جاں بحق اور 30 ہزار 128 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 570 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 526، خیبر پختونخوا میں 490، اسلام آباد میں 34، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 49 اور آزاد کشمیر میں 7 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

ایک اور رکن اسمبلی جاں بحق

خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی رکن میاں جمشید الدین کاکاخیل کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں، میاں جمشید الدین حلقہ پی کے 63 نوشہرہ سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے وہ تحریک انصاف کی گزشتہ دور حکومت میں محکمہ ایکسائز کے وزیر رہے۔

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3eN6cGl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times