Wednesday, May 13, 2020

بیرون ملک وفات پانے والے ہم وطنوں کی میتوں کو واپس لانے کا سلسلہ شروع

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ بیرون ملک وفات پانے والے ہم وطنوں کی میتوں کو واپس لارہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پاکستانیوں کی میتیوں کی منتقلی کی خدمات مفت سرانجام دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپین میں کورونا وائرس سے وفات پانے والے 3 افراد کی میتیں آج لاہور پہنچائی گئیں۔

پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ بارسلونا سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 8770 کے ذریعے میتیوں کو وطن لایا گیا۔

دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

پی آئی اے کی پرواز آج ریاض سے 250 پاکستانیوں کو لے کر لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

ہفتہ کے روز پی آئی اے کی ایک اور پرواز مدینہ سے 250 پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچے گی۔

18 مئی کو پی آئی اے کی پرواز جدہ سے 250 پاکستانیوں کو فیصل آباد لائے گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ 21 مئی کو پی آئی اے کی پرواز دمام سے اسلام آباد کے لیے آپریٹ ہو گی۔

خیال رہے کہ پی آئی اے نے مشرق وسطیٰ کی پروازوں میں کھانا فراہم کرنے کی سروس بند کر دی ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cBWmqo

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times