
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق گرفتار مشتبہ شخص گزشتہ دو سال سے جرمنی میں مقیم سکھو کمیونٹی اور کشمیریوں کی جاسوسی کررہا تھا۔
خبررساں ایجنسی نے جرمن پراسیکیوٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشتبہ جاسوس کے خلاف جرمن قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
جرمن پراسیکیوٹرزکے خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والا مشتبہ شخص جرمن انٹیلی جنس افسر سے بھی مسلسل رابطے میں تھا۔
جرمنی ہی میں گزشتہ سال بھی ایک بھارتی جوڑے کو کشمیریوں اور سکھوں کی جاسوسی کرنے کے جرم میں عدالت نے سزا سنائی تھی۔
جرمنی کے تحقیقاتی اداروں کی جانب سے جمع کرائی جانے والی رپورٹ کے بعد پکڑے جانے والے بھارتی جوڑے نے اپنے جرم کا اعتراف عدالت میں کیا تھا۔
بھارتی جوڑے نے تسلیم کیا تھا کہ وہ بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ تنظیم را کے لیے کام کررہے تھے۔جرمن عدالت سے سزا پانے والے بھارتی جوڑے کا نام منموہن اور کنول جیت تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cx9soL
0 comments: