Wednesday, May 13, 2020

کورونا کے وار: ایک اور وزیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

کورونا کے وار
بلوچستان کے وزیر خزانہ ظہور بلیدی بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر بلوچستان کے وزیر خزانہ میر ظہور بلیدی نے اپنے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع دی۔

ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ ان کا کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس پر انہوں نے خود کو گھر میں آئی سولیٹ کرلیا ہے۔

 

صوبائی وزیر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے تمام دوستوں و احباب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میری جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد میں نے اپنے آپ کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزراء میں ظہور بلیدی پہلے وزیر ہیں جن میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3dKtaO0

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times