Thursday, May 14, 2020

فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت مل گئی، پی آئی اے کا شیڈول جاری

قومی ائیر لائن
اندرون ملک جزوی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ایئر لائنز نے اجازت ملنے کے بعد شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے اور ایک نجی ایئر لائن کو اندرون ملک جزوی فضائی آپریشن بحال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 16 مئی سے مشروط اجازت ملنے پر ایئر لائنز نے پروازوں کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔

شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی۔

ہفتہ وار 369 پروازوں کے بجائے اب 68 پروازیں اڑان بھریں گی۔

ذرائع کے مطابق جاری کردہ شیڈول کے تحت پی آئی اے کی پروازیں ہفتے میں ایک دن چھوڑ کر اڑان بھرا کریں گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/363vZXz

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times