
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کا کنٹرول بھی وزیراعلیٰ سندھ کے پاس ہوتا ہے، مراد علی شاہ میرے حوالے سے ایک انچ بھی سرکاری زمین میں کرپشن نکال کر دکھادیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت میری آواز کو بند کرنا چاہتی ہے، جامشورو میں ریونیو اسٹاف مراد علی شاہ کاہے، طارق قریشی ایک بزنس مین ہیں، پیپلزپارٹی12سال سےحکومت میں ہے اورہم اپوزیشن میں ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ معاملے کو سیاسی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، یہ گھٹیاسوچ ہے کہ رشتہ داروں کو بھی بھیچ میں گھسیٹا جائے، مراد علی شاہ کو شرم آنی چاہیے جو رشتہ داروں کو تنگ کررہے ہیں،
رکن صوبائی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ڈھائی سال سے مراد علی شاہ ہمارے پیچھے لگے ہوئے ہیں، چینی کمیشن نے طلب کیا تو مراد علی شاہ کیوں نہیں پیش ہوئے، میں کہیں نہیں جارہا جس نے پکڑنا ہے پکڑلے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2T2HaL6
0 comments: