Thursday, May 14, 2020

بڑی پیش رفت، پاکستان کو کورونا کی مؤثر دوا بنانے کی اجازت مل گئی

 کورونا کی مؤثر دوا
کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، امریکی کمپنی نے پاکستان کو کورونا وائرس کی مؤثر دوا بنانے کی اجازت دے دی۔

کورونا وائرس کے علاج کے لیے ایک اینٹی وائرل دوا ریمڈیسیور کو مؤثر قرار دیا گیا ہے، یہ دوا بنانے والی کمپنی نے پاکستان کو بھی دوا تیار کرنے کی اجازت دے دی۔

اس سلسلے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) میں بریفنگ میں بتایا کہ امریکی کمپنی گِلی یَڈ نے پاکستان کو اینٹی وائرل دوا ریمڈیسیور بنانے کی اجازت دے دی ہے، یہ دوا اب پاکستان میں بی ایف بائیو سائنسز تیار کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ پہلے یہ دوائی امریکا میں کمپنی جی ایس آئی تیار کرتی تھی، دنیا میں 2 ممالک کو یہ دوا بنانے کی اجازت ہے، پاکستان ان میں سر فہرست ہے، گِلی یڈ نے جنوبی ایشیا کے 5 مینوفیکچررز سے معاہدہ کیا ہے، لوکل مینوفیکچرر بی ایف بائیو سائنسز لمیٹڈ نے بھی گِلی یڈ سے اس سلسلے میں معاہدہ کر لیا ہے۔

ظفر مرزا نے بتایا کہ امریکی ادارے ایف ڈی اے نے تجرباتی بنیاد پر دوا کے استعمال کی اجازت دی تھی، 8 مئی کو جاپانی حکام نے بھی اس دوائی کی منظوری دی تھی، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری کے بعد یہ دوا پاکستان میں بننا شروع ہوگی، اس سلسلے میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ترجیحی بنیادوں پر دوا بنانے کی اجازت دے گی۔

انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان گِلی یڈ سائنسز کے لائسنسنگ کے اہم اقدام کی تعریف کرتی ہے، پاکستانی ادارہ معاہدے کے تحت 127 ممالک کو یہ دوا فراہم کرے گا۔ پاکستان میں منظوری کے بعد 6 سے 8 ہفتوں میں اس کی تیاری شروع ہو جائے گی، اور یہ دوا ٹیکے کی صورت میں ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2y19fei

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times