
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس مشترکہ چیلنج ہے۔
روسی وزیراعظم میخائیل میشوستن کی جلد شفایابی اور عمدہ صحت کیلئے دعا گو ہیں۔ کرونا وائرس ایک مشترکہ چیلنج ہے اور اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہم اپنے روسی احباب کیساتھ ہیں۔@mfa_russia @GovernmentRF
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 2, 2020
انہوں نے تحریر کیا کہ ہم اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے اپنے دوست ملک روس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق وزیر اعظم میخائل میشوتن کے ٹیسٹ کا نتیجہ 30 اپریل کو سامنے آیا، جس میں ان میں کورونا کی تصدیق کی گئی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ رپورٹ کا نتیجہ مثبت آنے کے بعد وزیر اعظم میخائل میشوتن نے روسی صدر ولادیمر پیوٹن کو ایک ویڈیو کال کے ذریعے آگاہ کیا کہ وہ کورونا کا شکار بن چکے ہیں اور اب صحت مند ہونے کے لیے قرنطینہ میں منتقل ہو رہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35pfKE0
0 comments: