
تفصیلات کے مطابق کم عمر بچے کے اندوہناک قتل کا واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیش آیا تھا جہاں سیکٹر آئی نائن میں گیارہ سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔
بچے کے اندھے قتل نے تفتیشی اداروں کو بھی الجھا کر رکھ دیا تاہم اسلام آباد پولیس کی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ 11 سالہ حماد علی کو قتل کرنے والا اس کا سگا ماموں نکلا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 14 مئی کو ماموں نے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھانجے کی ہلاکت کی اطلاع دی، پولیس نے شک ہونے پر ماموں کو شامل تفتیش کیا تو ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ راولپنڈی میں ملزم کے گھر پستول صاف کرتے ہوئے پیش آیا تھا، ماموں گھر میں پستول صاف کررہا تھا کہ اچانک گولی چلنے سے بھانجا جاں بحق ہوگیا۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ماموں نے گرفتاری سے بچنے کےلیے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بھانجے کے قتل کا ڈرامہ رچایا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3g6oMe9
0 comments: