Saturday, May 23, 2020

اسلام آباد انتظامیہ نے شہر کے تمام مزارات کھولنےکی اجازت دے دی

اسلام آباد انتظامیہ نے شہر کے تمام مزارات کھولنےکی اجازت دے دی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہر کے تمام مزارات کھولنےکی اجازت دے دی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ اوقاف کےزیرانتظام مزارات ہفتےمیں 7 دن کھلےرہیں گے۔

انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ مزارات میں حکومتی ہدایات اورایس اوپیز پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

مزید برآں ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے شہر میں موٹرسائیکلزکےسائلنسرزکھولنے پردفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کےمطابق دفعہ 144کا اطلاق 4 روزکے لیے ہو گا۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسلام آباد کی انتظامیہ نے شہرکی تمام درگاہیں، مزارات بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ شہر کے تمام جمز، ٹریننگ کیمپس وغیرہ بھی 3 ہفتے کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ بچوں کے لیے پلینگ ایریا کو بھی بند کر دیا گیا ہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cYIaYq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times