Sunday, May 24, 2020

جتنا ممکن ہو عید گھروں پر ہی گزاریں: مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جتنا ممکن ہو عید گھروں پر ہی گزاریں۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آبائی گاؤں عبدالخیل میں نمازعید کی امامت کی اور خطبہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہے اور پاکستانی کورونا کا سامنا کرنے کے ساتھ طیارہ حادثے کا دکھ بھی سہہ رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ عید الفطر انتہائی سادگی سے منانی چاہیے، عیدالفطر کے روز ہمیں جہاز حادثے کے شہدا کو یاد رکھنا چاہیے، ہمیں فرنٹ لائن ڈاکٹرز، پولیس اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو یاد رکھنا چاہیے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جتنا ممکن ہوسکے، عید اپنے گھر پر منائیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3d0CoWb

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times