Thursday, September 30, 2021

کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں پر پابندیوں کا اطلاق آج سے ہوگا

کورونا ویکسی نیشن نہ کرانے والوں پر پابندیوں کا اطلاق آج سے ہوگا

عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر اعلان کردہ پابندیوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔ واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کی ویکسینیشن نہ کرانے والے شہریوں کو یکم اکتوبر سے کئی سہولوں سے محروم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس ضمن…

 

این سی او سی کے اعلان کے تحت ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد کو ڈائن ان و ڈائن آؤٹ کی بھی اجازت نہیں ہو گی اور نہ ہی وہ ہوٹلز یا گیسٹ ہاؤسز میں قیام کرنے کے مجاز ہوں گے۔

کورونا ویکسینیشن نہ کرانے والے ایسے افراد جو تعلیمی اداروں میں بطور اساتذہ فرائض سر انجام دے رہے ہیں، آج سے ذمہ داریاں ادا کرنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔

 

این سی او سی کے اعلان کے تحت شعبہ ٹرانسپورٹ سے وابستہ ایسے افراد جنہوں نے ویکسینیشن نہیں کرائی ہے اپنی ڈیوٹیاں آج سے ادا نہیں کرسکیں گے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3inb3SK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times