
ٹڈی دل کے غول نے مظفرگڑھ کے علاقے چوک قریشی میں حملہ کر دیا، گنے اور چارہ کو چٹ کر گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے کرائے گئے اسپرے بھی بے اثر ثابت ہوئے۔
مظفر گڑھ کے علاقے سنانواں میں بھی ٹڈی دل کے حملے سے مکئی سمیت دیگر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے جس سے کاشتکار پریشان ہیں ۔
جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں کے بعد خانگڑھ میں بھی ٹڈی دل کے حملے سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں ۔ محکمہ زراعت کی جانب سے تاحال کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ کاشتکار اپنی مدد آپکے تحت ٹڈی دل کو بھگانے میں مصروف ہیں۔
کاشتکاروں کا کہناہے کہ محکمہ زراعت کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو فصلوں اور باغات کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Z93xSI
0 comments: