Saturday, May 22, 2021

صارفین کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر دنیا بھر میں صارفین نے فیس بک کا بائیکاٹ شروع کردیا

صارفین کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر دنیا بھر میں صارفین نے فیس بک کا بائیکاٹ شروع کردیا

ایک طرف فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ نہیں تھم سکا ہے تو دوسری جانب سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف صارفین کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

تاہم اب فلسطین پراسرائیلی جارحیت کے خلاف صارفین کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر دنیا بھر میں صارفین نے فیس بک کا بائیکاٹ شروع کردیا ہے۔

گوگل پلے پر فیس بک کی ریٹنگ 4سے گر کر 2 اعشاریہ 6 ہوگئی ہے جب کہ ایپ اسٹور پریہ ریٹنگ کم ہوکر 2اعشاریہ 4 رہ گئی۔
فیس بک کی جانب سے فلسطین کی حمایت میں کی جانے والی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے کے خلاف سوشل میڈیا صارفین سراپا احتجاج ہیں۔

صارفین مختلف سوشل میڈیا ایپس پر احتجاج بھی ریکارڈ کروارہے ہیں اور ساتھ ہی دیگر صارفین پر بھی زور دیا جارہا ہے کہ وہ بھی فیس بک کی ریٹنگ میں کمی کے لیے ایپ 1 اسٹار کی درجہ بندی کریں ۔
ایک صارف نے ٹوئٹر پر ایڈیٹ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف پوسٹس کیسے اور کیوں ڈیلیٹ کی جاتی ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3hQ1NXZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times