
شہباز شریف نے پی ٹی آئی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ ملک میں معاشی نظام دوستوں کو نفع پہنچانے کے لیے چلایا جا رہا ہے، شرح ترقی جو دکھائی جا رہی ہے وہ بھی درست نہیں۔
اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ شرح ترقی کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے شرح ترقی 5.8 فی صد پر چھوڑی تھی، عمران خان آج محض 3.9 فی صد شرح ترقی کا دعویٰ کر رہے ہیں۔
شہباز شریف نے لکھا کہ 3.9 فی صد شرح ترقی پر بھی اسٹیٹ بینک کے نمائندے نے اعتراض اٹھایا تھا کہ یہ عدد اصل سے زیادہ دکھایا گیا ہے، پی ٹی آئی نے پہلے سال اصل 1.9 کے عدد کو بھی بڑھا چڑھا کر 3.3 دکھایا تھا۔
ن لیگی رہنما نے حکومت پر شرح ترقی کے حوالے سے جھوٹ بولے جانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 5 فروری کے بعد ہر ہفتے میں قیمتوں کے حساس اعشاریے 13 فی صد اضافہ دکھا رہے ہیں، جب کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں ہفتے میں قیمتوں میں 17 فی صد اضافہ ہوا۔
شہباز شریف نے کہا صرف خوراک کی قیمتوں میں 14 فی صد اضافہ ہوا ہے جس نے مڈل کلاس کو تباہ کر دیا ہے، عمران خان ملک کو صرف اپنے دوستوں کے لیے چلا رہے ہیں، اور پی ٹی آئی 50 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کر چکی ہے، 2 کروڑ افراد بدترین غربت میں جا چکے ہیں، عمران معاشی نظام اپنے دوستوں کو نفع پہنچانے کے لیے چلا رہے ہیں۔
انھوں نے مزید لکھا کامیاب معیشت میں مہنگائی کم، روزگار میں اضافہ ہوتا ہے، حکومت اسکول، اسپتال اور انفرا اسٹرکچر کے منصوبے بناتی ہے، لیکن ہماری معیشت کس پاتال میں جاگری ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3vdkV62
0 comments: