
سمندر کنارے آباد کراچی کے مکین گرمی سے بے حال ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں تاہم جنوب مغربی کے بجائے شمال مغربی ہوائیں چلنے لگیں، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،جب کہ دن بھر موسم گرم اور خُشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 8 مئی تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تین دنوں کے دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سے 43 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے،جب کہ ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں دن کے اوقات میں معطل رہیں گی۔
2015ء کے دوران بھی پاکستان میں 50 سال کی بدترین گرمی کی لہر اور ہیٹ ویو کی لہر آئی تھی جس کی وجہ سے سینکڑوں شہری ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوکر جان کی بازی ہارگئے تھے
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35yr9ld
0 comments: