
کراچی ميں تاجر تنظيموں کا اجلاس ہوا جس میں سندھ تاجر اتحاد کے چيئرمين نے سندھ حکومت کو آنيوالے کڑے وقت سے خبردار کرديا۔
الیکٹرانکس مارکیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے کہا کہ کراچی کے تاجروں نے 15 رمضان المبارک سے دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا، جس کی حمایت سندھ کی تمام تنظیموں نے کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کسی بھی تاجر کو ایک روپیہ نہیں دے رہی۔
سندھ تاجر اتحاد کے صدر جمیل پراچہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ان پر تاجروں کی جانب سے دکانیں کھولنے کی شدید دباؤ ہے، لوگ آج ہم سے لڑ رہے ہیں اور آئندہ دنوں میں وہ حکومت سے لڑیں گے۔
تاجر تنظیموں کے اجلاس ميں کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کےصدررضوان عرفان نے واضح کرديا کہ حکومت نے اب ٹال مٹول سے کام ليا تو سندھ بھر ميں پندرہ رمضان سے خود دکانوں کے تالے کھول دیں گے۔
تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دکانيں کھولنے ميں اب دير کی گئی تو پانی سر سے اور اونچا ہوجائے گا، ايسا نہ ہو کہ کمائی کے بچے کھچے دن بھی یونہی بیٹھے بیٹھے گزر جائیں
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35Ihfxv
0 comments: