Friday, May 1, 2020

اماراتی حکام کا اہم فیصلہ، پورے سال کے ٹیکس معاف مگر کن مخصوص شعبوں کے؟ اہم تفصیلات آگئیں

متحدہ عرب امارات
متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی وبا کے بعد کاروباری اور تجارتی مراکز اور تفریحی سرگرمیاں کئی ہفتوں سے بند ہیں، جس کے باعث لوگوں کی معاشی حالت خاصی خراب ہو چکی ہے۔

لاک ڈاؤن کے باعث لوگ گھروں میں ہی بند ہو کر رہ گئے ہیں اور ان کے پاس کمانے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ ایسے وقت میں اماراتی ریاستوں کی جانب سے کاروباری طبقے کو پریشانی سے نکالنے کے لیے بہت سے امدادی پیکیج اور ریلیف دیئے جا رہے ہیں۔

اماراتی ریاست فجیرہ میں بھی مختلف شعبوں اور کاروبار سے جُڑے افراد کو بڑی خوش خبری سُنا دی گئی ہے۔ فجیرہ کے فرمانروا اور اماراتی سپریم کونسل کے ممبر شیخ حماد بن محمد الشرقی کی جناب سے ایک خصوصی فرمان جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت متعدد شعبوں اور پیشوں کو 2020ء کے پورے سال کے لیے ٹیکس معاف کر دیا گیا ہے۔

اس فرمان کے مطابق لوکل مارکیٹس، جمعہ بازار، پولٹری اور میٹ شاپس، ٹیلر شاپس، سینما ہاؤسز، تفریحی مقامات اور ہوٹلز اور شاپنگ مالز میں موجود تمام دُکانوں کو سال بھر کے لیے ٹیکس معاف کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہوٹلز اور ان میں واقع اپارٹمنٹس، ساحلی و تفریحی مقامات، فٹنس سنٹرز، ہیلتھ کلبز، شادی ہالز، خواتین کے بیوٹی سیلونز اورمردوں کے باربر شاپس کو بھی پورے سال کے لیے ٹیکس معاف ہو گا۔

شیخ حماد کی جانب سے تمام متعلقہ حکومتی اداروں کو اس رعایتی فیصلے کو فوری طور پر نافذ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ اس سے قبل شارجہ ایسیٹ مینجمنٹ کی جانب سے بڑا اعلان کیا گیا تھا، جس کے مطابق ہزاروں دُکانداروں کو کرایہ کی مد میں شاندار رعایت دے دی گئی ہے۔

ادارے کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ہراج اور جُبیل مارکیٹس کے دُکانداروں کو اگلے تین ماہ کا کرایہ معاف کیا جا رہا ہے، تاکہ خراب معاشی صورت حال کے باعث وہ مزید پریشانی سے بچ سکیں۔ جبکہ الفتیم گروپ کی جانب سے بھی اپنے شاپنگ مال میں موجود تمام دُکانداروں کو خوش خبری سُنائی گئی تھی کہ جب تک کورونا وائرس کی وبا کا خاتمہ نہیں ہو جاتا، دُکانداروں سے کرایہ وصول نہیں کیا جائے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KM4ecv

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times