
دورہ جوہرآباد کے دوران حکیم رشید احمد ربانی کی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت تاریخ کی ناکام ترین حکومت تصور ہوئی ہے۔ مہنگائی اور بیروزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت کا اس پر کوئی کنٹرول نہیں رہا۔ روپے کی قدر میں کمی حکمرانوں کی ناکام اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔
اْنھوں نے کہا کہ معیشت کی بحالی کے دعویداروں نے اپنی غلط پالیسیوں اور ناقص حکمت عملی اپنا کر ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے۔
اْنہوں نےمزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب عوام موجودہ ظالم حکمرانوں کیخلاف سڑکوں پر ہوں گے اور اْن کا دھڑن تختہ کر دیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2ZDMar8
0 comments: