Thursday, April 30, 2020

صدر ٹرمپ نے کورونا کے معاملے پہ ایک بار پھر عالمی ادارہ صحت پر نشتر چلا دیئے، چین بھی لپیٹ میں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کورونا کے معاملے پر عالمی ادارہ صحت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

امریکی صدر نے ڈبلیو ایچ او پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے معاملے پر عالمی ادارہ صحت کو شرمندہ ہونا چاہیے، یہ چین کا ترجمان ادارہ بن کر رہ گیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے الزام لگایا کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا سے ہلاکتوں پر بر وقت درست حقائق نہیں بتائے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ کورونا وبا کا آغاز ووہان انسٹیٹیوٹ آف وائرولوجی سے ہوا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے لیے بہتر تجارتی معاہدہ کرنے پر بیجنگ میرے خلاف ہو گیا، چین میرے بجائے جوبائیڈن کو آئندہ الیکشن میں صدر دیکھنا چاہتا ہے۔

دریں اثنا، امریکی صدر ٹرمپ نے مئی کو بزرگ شہریوں کے نام قرار دے دیا، انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بزرگ شہریوں کو بچانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے۔  



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fi5xho

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times