Thursday, April 30, 2020

مل گیا بڑا ریلیف، سی این جی کی قیمت میں کتنے روپے کی کمی؟ عوام خوشی سے نہال

کمپریسڈ نیچرل گیس
اسلام آباد اور پنجاب میں کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کی قیمت میں 12.50 روپے فی لیٹر کی کمی کر دی گئی ہے۔

12.50 روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد سی این جی کی نئی قیمت 72 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 سے 30 روپے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے کمی ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

وزات خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 80 روپے 25 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد تیل مٹی کی نئی قیمت 47 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر اطلاق آج رات 12 سے کر دیا گیا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3aMzToI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times