
شاہد آفریدی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنی بیٹیوں اسمارہ اور عروہ کی اپنے ساتھ یادگار تصویر شیئر کی۔
تصویر کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا کہ یہ مجھ پر اللہ کا کرم ہے کہ میں اپنی بیٹیوں عروہ اور اسمارہ کے ساتھ ہوں۔
شاہد آفریدی المعروف لالہ نے لکھا کہ اسمارہ عروہ کے جاگنے کا انتظار کر رہی تھی کہ وہ بیدار ہو اور اپنی انمول مسکراہٹ سے ہماری صبح کو خوبصورت بنائے۔
انہوں نے اپنے مداحوں کو بھی پیغام دیا کہ اپنا خیال رکھیں اور اپنے بچوں سے پیار کریں۔
خیال رہے کہ لالہ کو اللہ تعالیٰ نے پانچ بیٹیوں سے نوازا ہے جن کے لیے وہ اکثر اپنے پیار کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RK2SCV
0 comments: