Friday, February 11, 2022

عوا م کوچوروں کےٹولے سےکوئی امید نہیں: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب کہتی ہیں وزیراعظم نے تمام توجہ صرف اپوزیشن پر لگائی ہوئی ہے، نئے مشیر کو دفتر میں بلا کر کہا گیا شہبازشریف کو جلد سے جلد جیل بھیجو۔

مریم اورنگزیب بولیں کہ ‏آج تک شہبازشریف کے خلاف ایک کیس بھی ثابت نہ ہوسکا۔ پاکستانی، برطانوی عدالتیں کہہ رہی ہیں شہبازشریف نے کرپشن یا کوئی بدعنوانی نہیں کی۔

اُنہوں نے کہا کہ عمران خان نے انصاف کی دھجیاں اڑا دیں، بشیر میمن کو کرپشن کیسز نہ بنانے کی وجہ سے فارغ کیا گیا۔ عمران خان ملکی مسائل کے حل کے لیے صرف ترجمانوں کا اجلاس بلاتے ہیں۔

عوام کو معاشی تباہی کا سامنا ہے، عوام کو ریلیف دینے والی تمام وزارتیں کل فیل ہوگئیں۔ عمران خان خود اور ان کے تمام وزرا بھی فیل ہیں۔ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر مشاورت جاری ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/m0sR4ir

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times