Saturday, April 18, 2020

مفتی اعظم سعودی عرب کا تراویح اور نمازِ عید سے متعلق اہم اعلان، اہم تفصیلات اس خبر میں

خانہ کعبہ
سعودی عرب کے مفتی اعظم الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ اگر کورونا وائرس کی وبا جاری رہی تو نماز تراویح اور عید الفطر گھروں ہی میں ادا کی جائے گی۔

امور اسلامی اور دعوت وارشاد کی وزارت کے پروگرام کے دوران کورونا وائرس وبا کے موقع پر رمضان المبارک کی آمد پر بات کرتے ہوئے الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ اس سال رمضان المبارک کی تروایح فرزندان توحید گھروں میں ادا کریں کیونکہ متعلقہ حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر تراویح مساجد میں اہتمام کرانے سے معذور ہیں۔

الشیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ اگر کورونا کے پیش نظر نماز عید کھلی جگہوں اور مساجد میں ادا نہ کی جا سکی تو ایسے میں خطبہ کے بغیر لوگ اسے گھروں میں ادا کریں۔

ادھر اردن کے زیر انتظام اسلامی وقف نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسجدالاقصیٰ کو کورونا وائرس کی وَبا کے پیش نظر رمضان المبارک کے دوران میں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے اور مسلمان اپنے پہلے قبلہ اوّل اور تیسرے متبرک مقام میں نمازیں ادا نہیں کرسکیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3blPvka

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times