
ذرائع کے مطابق اس ضمن میں چیف سیکریٹری سندھ کےاحکامات پر صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھرمیں راشن کی بہتر تقسیم کیلئے ٹائیگرفورس کی خدمات لی جائیں۔
یاد رہے کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس قائم کی تھی جس میں اب تک 9 لاکھ 41 ہزار سے نوجوانوں نے رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا تھا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کسی سیاسی جماعت کی نہیں بلکہ ملک کی رضا کار فورس ہو گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس وبا سے لڑنے کے لیے مشکل حالات میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کرے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XQQHbd
0 comments: