
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے ٹیکساس اور ورمونٹ میں کل سے جبکہ مونٹانا میں جمعہ سے کاروبار کھولنے کی ہدایت کر دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین سے کورونا پر غلطی ہوئی ہے تو اس کا کچھ نہیں کر سکتے۔ چین نے جانتے بوجھتے کچھ غلط کیا ہے تو اس کا خمیازہ اُسے بھگتنا ہو گا۔
وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس ٹاسک فورس کی کو آرڈینیٹر ڈاکٹر ڈیبورا برکس نے کہا ہے کہ چین کو کورونا کے حوالے سے شفافیت ثابت کرنا ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کو کورونا وائرس کا ڈیٹا شیئر کرنا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ اس وقت دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہے جہاں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 39 ہزار زائد ہو چکی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد سات لاکھ 38 ہزار سے زائد ہے۔ امریکہ میں 68 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cw53ly
0 comments: