
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کی تنخواہ میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لے رہا ہوں، ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن سپاہی ہیں ان کو مراعات دیں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق سے اضافی پی پی ایز کے لیے مدد مانگی تھی، بطور وزیراعلیٰ سندھ کسی ملک سے مدد نہیں مانگ سکتا، کابینہ میٹنگ میں یہ کہا گیا تھا ہم صرف اسلام آباد کو دیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے شروع میں بیرون ممالک سے ٹیسٹنگ کٹس منگوائی تھیں، بیرون ممالک کے صدر یا وزیراعظم میری بات نہیں سنیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وزیراعظم کسی ملک سے مدد کا کہیں گے تو بات مانی جائے گی، وفاق مدد کرے کہ ہم ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹی لیٹرز لے کر آئیں، کچھ صوبے کہہ رہے ہیں کہ روڈز بنائیں گے میرا مطالبہ ہے اسپتال بنائیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی آج بریفنگ نہیں دیکھی، این سی سی کی میٹنگ میں وفاقی حکوت نے ایک روڈ میپ دیا، وفاقی حکومت نے ایکسپورٹ کا کہا ہم نے کہا کھول دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن پر ملے جلے سگنل وفاق کی طرف سے آرہے ہیں، پریس کانفرنس میں کوئی ایسی بات نہیں کی جو غلط ہو، کس نے کہا سندھ حکومت نے 8 ارب کا راشن دے دیا، امید ہے چیف جسٹس ازخود نوتس کیس میں ہمارے اقدامات کو دیکھیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3cx6ShQ
0 comments: