Monday, April 13, 2020

پاک چین دوستی ہر مشکل گھڑی میں پورا اتری: این سی او سی

چین کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کا بھرپور ساتھ نبھا رہا ہے
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ چین کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کا بھرپور ساتھ نبھا رہا ہے اور چین نے 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹس اور 15 لاکھ سے زائد میڈیکل ماسک فراہم کیے ہیں۔

کورونا وائرس کے خلاف لڑی جانے والی عالمی جنگ میں پاکستان بھی شامل ہے اور چین اس جنگ میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دے رہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اترے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ چین نے ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کا بھرپور خیال رکھا اور کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بھرپور تعاون فراہم کیا۔

این سی او سی کے مطابق تجربات کے تبادلے کےلیے چینی طبی ماہرین نے پاکستان کا دورہ بھی کیا اور چین نے پاکستان کو 5 لاکھ 29 ہزار سے زائد ائب 95 ماسک بھی فراہم کیے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کو 33 ہزار 744 حفاظتی لباس بھی فراہم کیے جبکہ 10 ہزار کٹس اور 15 لاکھ سے زائد میڈیکل ماسک فراہم کیے۔

مزید پڑھیں: عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات ایک لاکھ 19 ہزار6سو سے تجاوز کرگئیں

واضح رہےکہ دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد انیس لاکھ چوبیس ہزارسے تجاوز کر گئی ہے اور ایک لاکھ19 ہزار6سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3c9YzZg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times