Monday, April 13, 2020

امریکی صدر کی ڈیموکریٹک گورنرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے کی وجہ آگئی، تفصیلات جانئے خبر میں

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پریس بریفنگ کررہے ہیں
امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کورونا وائرس کو روکنے میں ناکامی کا ملبہ دوسروں پر ڈال دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پریس بریفنگ میں ڈیموکریٹک گورنرز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹک ارکان کو صرف تنقید کا موقع چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ آمدورفت پر پابندی لگانے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور لاک ڈاون میں دیر کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس پھیلنے کی رفتار کم ہو رہی ہے اور نئے کیسز کی تعداد میں واضح کمی آئی ہے۔

پریس بریفنگ میں ڈیموکریٹک ارکان کی ویڈیو بھی چلائی جبکہ اس دوران امریکی صدر صحافیوں سے بھی الجھ پڑے اور میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور جان لیوا وائرس سے مزید پندرہ سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی کل تعداد 23 ہزار 600 سے بڑھ گئی ہے۔

امریکہ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ 86 ہزارسے زیادہ ہے جبکہ 36 ہزار سے زائد افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XzDtj8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times