
عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ یورپی ممالک جہاں اس مہلک وائرس کی زد میں ہیں وہیں اس کی روک تھام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات بھی جاری ہیں۔
امریکا میں متاثرہ افراد کی تعداد پانچ لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد ہیں اور اب تک بتیس ہزار افراد مہلک وبا کو شکست دینے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ اسپین میں چونسٹھ ہزار، اٹلی میں تیس ہزار سے زائد اور جرمنی میں چونسٹھ ہزار مریض وبا سے صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں۔
چین وہ واحد ملک ہے جہاں سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد حکومتی سطح پر بروقت اقدامات کئے جس کی وجہ سے وبا کا مرکز ووہان میں اب زندگی کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں۔
ایران میں پینتالیس ہزار مریض، فرانس میں ستائیس ہزار مریضوں نے مہلک وبا کو شکست دے دی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2RQASxF
0 comments: