Thursday, April 23, 2020

تیز گرمی بن گئی رحمت، نئی ریسرچ سے ثابت کہ دھوپ میں نہیں رہے گا کورونا کا نام و نشاں۔۔۔ اہم خبر آگئی

تیز گرمی میں کورونا وائرس تیزی سے ختم ہورہاہے
امریکی ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکرٹری سائنس ولیم برائن نے کورونا وائرس پر ریسرچ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز گرمی میں وائرس تیزی سے ختم ہورہاہے تیز دھوپ وائرس کی زندگی تیزی سے کم کرتی ہے۔

سیکرٹری سائنس ولیم برائن کی جانب سے پیش کی گئی ریسرچ کے مطابق تیز دھوپ اور گرمی کورونا وائرس پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

برائن نے بتایا کہ وائرس اندرونی اور خشک جگہوں پر زیادہ دیر زندہ رہتا ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ موسم گرما میں لوگ پرواہ کرنا چھوڑ دیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ موسم گرما میں احتیاط جاری رکھنے کی ضرورت ہے کیوں کہ سرد جگہوں پر وائرس لمبے عرصے تک زندہ رہ سکتا ہے۔

امریکی نائب صدرمائیک پنس کے مطابق کورونا کے خلاف جنگ میں تازہ اعداد و شمار خوش آئند ہیں اور موسم گرما تک ہم کورونا کو مات دے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیویارک ،نیوجرسی میں کورونا کا زور ختم ہو رہا ہے اور حکومت نے 16ریاستوں نے لاک ڈاوَن میں نرمی کرنے کے منصوبے جاری کر دیئے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VOkpuU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times