Thursday, April 23, 2020

جسٹن ٹروڈو نے اپنی روایت قائم رکھتے ہوئے اس بار پھر مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی، مزید تفصیلات جانئے

کینینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو
کینینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے رمضان المبارک کی آمد پر مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے اس ماہ بابرکت کی آمد پر مسلمانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

کینینڈین وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ رمضان پچھلے سال سے مختلف ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر مسلمان گھروں پر رہیں اور وہاں ہی عبادات کا اہتمام کریں۔

جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ مسلمان دوستوں سے ملنے کے لیے آن لائن ذرائع کا استعمال کریں۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کورونا کے خاتمے کے لیے مسلمانوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔

خیال رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ستائبس لاکھ 15 ہزار سے بڑھ گئی ہے اور ایک لاکھ نوے ہزار سے زائد افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سات لاکھ پینتالیس ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہوگئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/353emqk

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times