Wednesday, April 22, 2020

خطرے کی گھنٹیاں بجنی شروع، کورونا وبا کب تک رہے گی موجود؟ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کردیا

کورونا وائرس
کورونا وبا طویل مدت تک موجود رہے گی، دنیا غلط فہمی میں نہ رہے،عالمی ادارہ صحت نے خطرات سے آگاہ اور لاک ڈاؤن میں نرمی پر بھی تشویش کا اظہار کردیا۔

پاکستان میں ایک دن میں سترہ اموات سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے فیصلے پر خطرے کی گھنٹیاں بجنی شروع ہو گئیں۔

عالمی ادارہ صحت کے چیف نے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ کورونا ایک سانحہ ہے،اس وائرس کی سنگینی کو بہت سے ممالک ابھی سمجھ نہیں سکے، لاک ڈاؤن میں نرمی کرکے عوام کو موذی وائرس کے حوالے کردیا ہے،کورونا وائرس پہلی خطرناک،سب سے بڑی دشمن بیماری ہے، ہم سب کو کورونا وائرس سے مقابلہ کرنا چاہیے، جلدبازی میں پابندیاں اٹھانے سے وائرس تیزی سے پھیل سکتا ہے

پاکستان میں ایک دن میں سترہ اموات نے وفاقی حکومت کے لاک ڈاؤن میں نرمی پر سوالات اٹھا دئیے ہیں، ملک میں کورونا وائرس کی لوکل ٹرانسمیشن بڑھنے سے خطرے کی گھنٹیاں بجنی شروع ہو گئیں ہیں، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے مئی میں کووڈ نائین کے تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے،حکومت اور عوام کو سخت احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وفاقی حکومت نے رمضان کے مہینے میں مسجد میں نماز اور تراویح کی اجازت کے ساتھ دیگر کاروبار زندگی کھولنے کی اجازت دی ہے،اسکے ساتھ لوگوں کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے اور حفظان صحت کیلئے احتیاطی تدابیر کی پاسداری کرنے کی ہدائت کی ہے، لیکن ماہرین صحت کا کہنا ہے ہر جگہ اس پر عمل درآمد یقینی بنانا مشکل ہوگا،ماہرین کو خدشہ ہے کہ ایسے میں کورونا وائرس کی پہلے سے کہیں زیادہ خطرناک لہر پھیل سکتی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Vtq36E

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times