
کورونا کی ویکسین کے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا، امریکا کی ایک معروف دوا ساز کمپنی نے مہلک ترین کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا۔
وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے بیشتر ممالک نے کئی روز سے لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے تاکہ مزید لوگوں کو متاثر ہونے سے بچایا جاسکے ،،لیکن ابھی تک اس کی ویکسین تیار نہیں کی جاسکی ہے، کچھ ممالک اور سائنس دانوں نے اس جان لیوا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ ضرور کیا تھا، اب معروف امریکی دوا ساز کمپنی بھی میدان میں آ گئی۔
کمپنی امریکی حکومت کے تعاون سے ویکسین کی تیاری میں مصروف ہے، کمپنی کے چیف سائنٹیفک آفیسر کے مطابق ویکسین کی تیاری پر جنوری سے کام شروع کردیا گیا تھا۔ مزید کہا کہ ویکسین کی تیاری پر تیزی سے کام جاری ہے، انسانوں پر کلینیکل ٹرائل ستمبر سے شروع کردئیے جائیں گے جبکہ ویکسین جنوری دو ہزار اکیس میں استعمال کےلیے دستیاب ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3a1Lf7N
0 comments: