Saturday, April 11, 2020

وزیر اعظم عمران کی ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد، کورونا کے حوالے سے خصوصی پیغام

وزیر اعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے کورونا وائرس کے حوالے سے خصوصی پیغام بھی جاری کر دیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں، میری اپیل ہے کہ کورونا کے پیش نظر گھروں تک محدود رہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حفاظتی تدابیر پر عمل کر کے اپنے اور اہل خانہ کی سلامتی کا اہتمام کریں، ایسٹر کے موقع پر گھروں ہی میں عبادات کریں اور خوشیاں منائیں۔

وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں قومی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے پر بہ طور خاص زور دیا، انھوں نے لکھا کہ حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے سے نہ صرف خود بلکہ اہل خانہ کی سلامتی کا بھی اہتمام کریں گے۔

خیال رہے کہ ملک میں 5 ہزار 38 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کی جا چکی ہے، اب تک وائرس کے باعث 86 اموات ہو چکی ہیں، جب کہ ملک میں کورونا کے 1026 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34vsB7g

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times