Saturday, April 11, 2020

سندھ میں کورونا کے بڑھتے وار، سندھ حکومت ہوگئی کنفیوژن کا شکار

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
کراچی کے مختلف علاقوں میں کورونا کے نئے کیسز آنے پر سندھ حکومت کنفیوژن کا شکار ہوگئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدائت پر ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے گیارہ یوسی سیل کرنے کا ہدائت نامہ جاری کردیا، مکمل یوسی نہیں متاثرہ گلیاں سیل ہونگی،دوصوبائی وزرا نے فیصلہ واپس لینے کی خبرسنادی۔

لاک ڈاؤن میں عوام کی پریشانی اور کورونا کے بڑھتے مریضوں نے سندھ حکومت میں کنفیوژن پیدا کردیا، کراچی کے ضلع شرقی میں کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے پر وزیر اعلیٰ سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ضلع شرقی کے بعد جنوبی کے بھی کچھ علاقے سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،جس کے بعد ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے گیارہ یوسی سیل کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ ضلع جنوبی کے زیادہ متاثرہ علاقوں کو سیل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال پریشان کن ہے خراب ہوتی صورتحال پر عوام کے لیے پریشان اور فکر مند ہوں، لیکن وزیر اعلیٰ نے ضلع جنوبی کے کون سے علاقے سیل ہونگے ان کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

پانچ گھنٹے بھی نہ گزرے کی صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ اور وزیر تعلیم نے فیصلہ واپس لینے کی خبر میڈیا کو دے دی، ان کا کہنا تھا ، فیصلے کے بارے میں وزیر اعلیٰ سندھ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،عوام سوال کرتی ہے وزیر اعلیٰ سندھ کون؟ جس کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، سندھ کے معاملات کون چلا رہا ہے؟ ابھی تک یوسیز سیل کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا نوٹی فیکشن کیوں نہیں ہوا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2y7Ymai

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times